• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی، ملازمین میں خوشیاں بانٹنے والے بینک کا قیام

Dubai Bank Spreads Happiness

دبئی کی انتظامیہ نے اپنے ملازمین کے درمیان خوشیاں بانٹنے والے بینک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔

جس میں ملازمین کو مختلف پیکیجز بطور تحفہ پیش کیے جائیں گے ۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی میں قائم خوشیاں تقسیم کرنے والے بینک سے ملازمین کو کسی نئی فلم کے شو کے ٹکٹس، میوزیکل کنسرٹ  ٹکٹس، دو تعطیلات  وغیرہ۔

بینک سے فائدہ اُٹھانے کے لیے ملازمین کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانی ہو گی۔

ادارے میں کام کرنے والے ملازمین بہترین پرفارمنس دینے والے ملازم کا چناؤ اسے پوائنٹس دے کر کرتے ہیں جس ملازم کو جتنے پوائنٹس ملتے ہیں وہ بینک سے اتنی ہی ’خوشی‘ حاصل کرنے کا حقدار ہوگا۔

 بینک میں ہر ملازم کو کاؤنٹ کھولنا ہوگا جس میں اپنی دلچسپی سے متعلق معلومات دینی ہو گئیں۔

ملازم جب وہ مقررہ پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا تو ادارہ اس کے اکاؤنٹ میں اس کی دلچسپی اور مزاج کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا سامان کریڈٹ کردیتا ہے۔

 

 

 

تازہ ترین