پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے صفائی اور علاج معالجے کےناقص انتظامات پر 19 سرکاری اورنجی اسپتالوں کے21 آپریشن تھیٹرزمیں سرجری بند کرادی۔
ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق گزشتہ دو روز میں مختلف اضلاع کے 36 اسپتالوں کی انسپکشن کی گئی، ناقص انتظامات پر 19اسپتالوں کے21 آپریشن تھیٹرز میں سرجری بند کرادی گئی جبکہ 35 اسپتالوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے گئے۔
میڈیکل فضلہ ٹھکانے لگانے کے ناقص انتظامات پر بھی 19 اسپتالوں کو نوٹس جاری کیے گئے، ترجمان کے مطابق جنوری سے 14فروری تک 310 اسپتالوں کی انسپکشن کی گئی ہے۔