• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شریف، ہنسی ہنسی میں معاشرے کی اصلاح کرنے والے

پوری دنیا اسٹارز کی فین ہوتی ہےمگر خوداسٹارز جن کے فین ہوتے ہیں ایسی شخصیات بہت اہم ہوتی ہیں ۔ عمر شریف انہی میں سے ایک ہیں۔عمر شریف نے اس زمانے میں کامیڈی کو نئی زندگی دی جب لوگ کامیڈی اور کامیڈن کو سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے۔

عمر شریف کے فن کا کمال یہ ہے کہ وہ مزاق مزاق میں معاشرے کی اصلاح کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس فن میں وہ کامیاب ہیں۔

عمر شریف نے کامیڈی اور اسٹیج ڈراموں کواندرون ملک ہی نہیں بیرون ملک خاص کر جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں عمر شریف کی بدولت کامیڈی کو عام ہونے کا موقع ملا۔

عمر کی پیدائش19 اپریل، 1955ء کوکراچی میں ہوئی تھی۔ان کے بچپن کا نام محمد عمر تھا ۔وہ صرف 5 سال کے تھے کہ ان کے والد کاانتقال ہوگیا ۔

عمر کو بچپن سے ہی ایکٹنگ اور ڈرامے میں کافی دلچسپی تھی ،بچپن میں جب والدہ سودا سلف لانے کے لیے پیسے دیتیں تو وہ ان پیسوں سے تھیٹر دیکھنے چلے جاتے ،اس وجہ سے ان کی کئی بار پٹائی بھی ہوئی۔

سن 1965ء میںایک فلم ریلیز ہوئی جس کا نام تھا چنگیز خان ۔ اس میں امریکی اداکار ’عمر شریف ‘ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔محمد عمر بھی یہ فلم دیکھنے سینما گئے اورعمر کی ایکٹنگ سے اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے اپنا نام محمد عمر سے عمر شر یف کرلیا ۔

چودہ سال کی کم عمری میں ہی عمر شریف نے کراچی کے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنا شروع کردیاتھا۔ 1974ء تک وہ ایک پروفیشنل ایکٹر بن چکے تھے۔اپنے پروفیشنل کیرئیر کی شروعات میں عمر شریف نے بک گرائونڈ میوزیشن بھی کام کیاتھا۔پھر اس کے بعد وہ پوری طرح سے اسٹیج اداکاری میں آگئے۔اب ان کی مقبولیت دن بدن بڑ ھ رہی تھی۔

سن1984ء میںانہوں ایک ایساڈرامہ کیا جس نے تاریخ رقم کردی۔جی ہاں ! ہم بات کر رہے ہیں ’’ بکرا قسطوں پر ‘‘کی یہی وہ ڈرامہ ہے جس نے عمر شریف کو عالمی سطح پر شہرت بخشی یہاں تک کہ انہیں ’کنگ آف کامیڈی ‘ کہا جانے لگا۔

پاکستان میں پہلے اسٹیج ڈرامے ریکارڈ نہیں ہوتے تھے ۔عمر نے ہی ڈراموں کی ویڈیو ریکارڈنگ شروع کرائی۔عمرکولگا کہ اگر ڈراموں کی ریکارڈنگ کرا دی جائے تو ڈراموں کی مقبولیت بڑھ جائے گی اور ایسا ہی ہوا۔

بکرا قسطوں پر ‘کے بعد عمر نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔انہوں نےکئی اسٹیج ڈرامے کیے اور سب ہی کافی مشہور ہوئے۔ان میں’ففٹی ففٹی‘،’پردہ نہ اٹھائو‘اور’ دی شریف شو‘ شامل ہیں۔

عمر نے کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ ان فلموں میں ’حساب ‘،’کندن‘،’ میرا انصاف‘،’ مسٹر 420‘،’مس فتنہ‘ وغیرہ شامل ہیں۔

دبنگ فلم کا ہٹ کا گا نا ’ منی بدنام ‘ بھی عمر شریف کے ہی ایک ڈرامے کا ’ان آفیشل‘ ری میک ہے۔

عمر شریف 30سے زائد ملکوں میں لائیو پرفارمنس دے چکے ہیں ،انہیں تقریبا20سےزائدبڑے ایوارڈز مل چکے ہیں جن میں تمغہ امتیاز بھی شامل ہے۔

 

 

 

 

تازہ ترین