• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس، داغستان میں چرچ کے باہر فائرنگ، 5 افراد ہلاک

Firing Out Side The Church At Russia Five People Died

روس کے جنوبی علاقے داغستان میں چرچ کے باہر فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

روسی وزارت داخلہ کےمطابق فائرنگ کا واقعہ کزلیار شہر میں پیش آیا، حملہ آور نے چرچ سے نکلنے والوں پر فائرنگ کی، ہلاک ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس کےمطابق جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا جو مقامی نوجوان تھا، ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملہ آور کا کسی انتہا پسند گروپ سے تعلق ہے یا نہیں۔

تازہ ترین