• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی کابینہ میں امیگریشن قوانین مزید سخت کرنے کا متنازع بل پیش

Controversial Bill Proposes In French Cabinet For Further Strict Immigration Laws

فرانس میں تارکین وطن کے حوالے سے امیگریشن قوانین مزید سخت کرنے کا متنازع بل فرانسیسی کابینہ میں پیش کر دیا گیا۔

فرانسیسی حکومت نے بل کو متوازن قرار دیا ہے، بل میں غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں رکھنے کی مدت دگنی کرکے نوے روز کرنے، پناہ حاصل کرنے کے لیے مقرر ڈیڈ لائن میں مزید کمی کرنے، غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے افراد کو ایک سال تک جیل بھیجنے اور جرمانہ عائد کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں اور کچھ حکومتی ارکان نے بل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل سے ہزاروں افراد کی فرانس سے بے دخلی کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین