• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجا ظفرنے ن لیگی امیدواروں کو نئے سینٹ ٹکٹ جاری کر دیئے

Raja Zafar Ul Haq Issued New Senate Tickets To N League Candidates

چیئرمین مسلم لیگ ن راجا ظفر الحق نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کو نئے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے۔

راجہ ظفر الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر یا چیئرمین پارٹی ٹکٹ جاری کر سکتا ہے، پارٹی صدارت کے لیے نام پر مشاورت کا عمل جاری ہے ۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز انتخابی اصلاحات کیس کے فیصلے میں میاں نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے نااہل قرار دیا جس کے بعد ان کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کو دیئے گئے ٹکٹس بھی منسوخ ہوگئے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ راجہ ظفر الحق نے الیکشن کمیشن کے دفتر جاکر امیدواروں کے فارمز پر دستخط کیے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو ٹکٹس کا اجراء کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہا کہ کل کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ضروری سمجھی، الیکشن کمیشن میں میرے نام سے امیدواروں کے پارٹی ٹکٹس جمع کرا دیئے ہیں، صدر یا چیئرمین پارٹی ٹکٹ جاری کرسکتا ہے۔

راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہنا تھا کہ پارٹی صدارت کے لیے نام پر مشاورت ہو رہی ہے، اس حوالے سے پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ فیصلہ کرے گی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عامہ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین