• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنیما کا سستا ٹکٹ ۔۔بھارتی شہری کیا کہتے ہیں؟

Cinemas Tickets Of Pakistan

کریم عباس، پٹنہ ، ریاست بہار ،انڈیا
کل رات ایسے ہی ’سماچار‘ سنیں کے لئے ’دور درشن‘ لگایا تو دیکھا پاکستان کا ایک چینل بتارہا تھا وہاں کے مہنگے مہنگے سنیما ہالز کے ٹکٹ سستے ہورہے ہیں۔ اپنے کانوں پر یقین نہیں آیا تو ’ستیہ‘ جاننے کے لئے ’جنگ ‘ کی ویب سائٹ دیکھی ۔۔۔ بڑا ’اچنبا‘ہوا یہ سن کر۔ کارن؟ ۔۔کارن ۔۔یہ کہ وہاں اتنے ’بڑھیا ‘،’بڑھیا ‘سنیما ہالز ہیں کہ 200روپے بہت کم ہیں۔

ہم پچھلے ’سپتہ‘ ہی کراچی سے بھارت لوٹے ہیں ،وہاں ایک رشتے دار کے ’ویواہ‘ میں گئے تھے ۔ اورنگی ٹاؤن میں ہمارے ’سمبندھی‘ رہتے ہیں۔ ۔۔وہاں سے نکل کرہم ڈیفنس کے ایک سنیما گھر پہنچے تو دیکھتے ہی چونک کر انگلی منہ میں دبا لی۔

ایسا سنیماگھر تو پورے بھارت میں شاید نہ ہو یا کم از کم ہم نے نہیں دیکھا۔ ایسے مہنگے سنیماگھر کا ٹکٹ وہاں کے لحاظ سے ’کیول‘ 200روپے کا ہوجائے تو یہ سماچار ہمارے لئے ہی نہیںوہاں والوں کے لئے بھی کسی ’بھوکمپ ‘سے کم نہیں ہوگا۔

ہم تو چاہتے ہیں غریب آدمی کا فائدہ ہو۔۔چاہےوہ پاکستان میں رہے یا ’بھارت ورش ‘میں ۔ ہمارا توماننا ہے کہ کل کا سستا ہوتا ٹکٹ آج اور ابھی سستا ہوجائے ۔ ہم تو یہاں پاکستانی فلمیں دیکھ نہیں سکتے کم ازکم اسی بہانے کراچی کے کچھ پھیرے لگا لیں گے ۔۔۔دھنے واد

 

تازہ ترین