• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، بائیک سواروں کے آئرن بال میں شاندار کرتب

امریکا میں بائیک سواروں نے آئرن بال میں شاندار کرتب دکھائے جنہیں دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنی شاندار مہارت کے جلوے بکھیر کر دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں اور اس کیلئے اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کرتے۔

امریکی ریاست اوہائیو میں منعقد کیے جانے والے ایک سرکس کے دوران بھی ایسے ہی ماہر بائیکرز نے شاندار کرتب دکھا کر دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کر دیا۔

بائیک سواروں نے ایک آئرن بال میں گول گول گھوم کر شاندار کرتب کا مظاہر ہ کرکے اپنی مہارت کا ثبوت پیش کیا۔

واضح رہے کہ بائیک سواروں کی اس کرتب کے دوران معمولی سی غلطی بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی لیکن انہوں نے یہ کارنامہ بخوبی سر انجام دیا۔

تازہ ترین