• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پلان دے دیا، مصباح

احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پلان دے دیا، مصباح


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پلان دے دیا گیا ہے، محمد حسنین کو وقار یونس تیار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مصباح کے کہنے پر احمد شہزاد، عمر اکمل کے فٹنس ٹیسٹ

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف سیریز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پلان دے دیا گیا ہے، محمد حفیظ اور شعیب ملک کے بعد افتخار احمد موضوع کھلاڑی ہیں۔


مصباح الحق نے کہا کہ حسنین چار اوور کی کرکٹ کھیلتا آرہاہے، کوشش کر رہے ہیں کہ وہ 10 اوورز کرائے اور ساڑھے تین گھنٹے فیلڈنگ میں بھی رہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک لنکا سیریز کیلئے ٹکٹس کی فروخت جاری

ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ پرفیشنل ازم کی بنیاد پر ٹیم منتخب ہوتی ہے دوستی کی کوئی بات نہیں۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 ٹیم کی قیادت کپتان سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمد نواز، محمد رضوان، حارث سہیل، محمد حسنین، شاداب خان، عثمان شنواری، وہاب ریاض، عابد علی اور افتخار احمد شامل ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے اور ٹی20 سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک شیڈول ہے۔

پہلا ون ڈے 27 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد مزید دو ایک روزہ میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوں گے، تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں شیڈول ہیں۔

تازہ ترین