• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس:کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے مشاعرےکا انعقاد


مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں بزم صدائے وطن فرانس کے زیرِ اہتمام ایک شاندار محفلِ مشاعرہ منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کی صدارت محترم راجہ زعفران ظفر نے کی جبکہ نظامت کے فرائض معروف شاعر ممتاز احمد اور مقبول الٰہی شاکر نے انجام دیے۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا اس کے بعد ہادیٔ بر حق محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے حضور نعتیہ کلام پیش کیا گیا۔

محفل مشاعرہ میں ممتاز شاعر عاشق حسین سیالکوٹی، مقبول الٰہی شاکر، ممتاز احمد، کبیر ساغر، قمر ضیاء، معروف شاعرہ ثمن شاہ، انیلہ حمید، ناصرہ خان، پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ فرانس کی صدر روحی بانو اور بزمِ صدائے وطن کے سر پرستِ اعلیٰ راجہ زعفران ظفر نے اپنی شاعری میں کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و بربریت کو اُجاگر کرتے ہوئے آزادی کی اُمید کا پیغام دیا گیا بعد ازاں مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوب داد وصول کی۔

مشاعرے کے بعد عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس کے ساتھ ہی یہ باوقار محفلِ مشاعرہ اپنے اختتام کو پہنچی۔

تازہ ترین