• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’چوروں کو پڑ گئے مور‘


راہ گیروں نے جیولری اسٹور میں چوری کی غرض سے آنے والے گروہ کی درگت بنا ڈالی۔

لندن میں جہاں دِن دہاڑے چھینا جھپٹی اور چوری کے واقعات سرگرم ہورہے ہیں وہیں عوام کی جانب سے چوروں کی خوب درگت بنائی جا رہی ہے۔

لندن میں ایسا ہی واقعہ اُس وقت پیش آیا جب چوروں کے ایک گروہ نے جیولری اسٹور میں گاڑی گُھسا دی اور پھر زیوارت لوٹنے لگے تاہم وہاں موجود عوام نے پولیس کا انتظار کرنے کے بجائےخود ہی چوروں پر جھپٹ گئے جس پر دو چور بھاگ نکلے اور ایک چور عوام کے ہتھے چڑھ گیا جس کی خوب درگت بنائی۔

رپورٹ کے مطابق کچھ لمحوں بعد پولیس آئی اور ایک چور کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔ 

تازہ ترین