• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سو میٹر ریس، 103سالہ امریکی خاتون کا نیا ریکارڈ

سو میٹر ریس، 103سالہ امریکی خاتون کا نیا ریکارڈ


بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی اکثر افراد کی جسمانی فٹنس ساتھ چھوڑ دیتی ہے لیکن جناب 103سالہ یہ بزرگ خاتون تو ایک مثال ہیں جنہوں نے سو میٹر کا فاصلہ طے کر کے نہ صرف نوجوان ایتھلٹس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا بلکہ نیا عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

امریکی ریاست نیو میکسیکو (New Mexico ) میں منعقد ہونے والے فیلڈ آؤٹ ڈور ماسٹرز چیمپئن شپ میں سو سال یا اس سے زائد عمر کی کیٹگری میں 103سالہ Julia Hawkins نامی بزرگ خاتون نے حصہ لیا اور 46 سیکنڈ میں 100میٹر، ٹریک پر دوڑ کر نہ صرف گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا بلکہ بزرگ خاتون امریکاکی پہلی ٹریک اور فیلڈ ریکارڈ میں معمر ترین خاتون بن گئیں۔

واضح رہے کہ  Hurricane کے نام سے مشہور یہ بزرگ خاتون اس سے قبل بھی کئی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں۔

تازہ ترین