• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پیلی جیکٹ‘ تحریک کو وجود میں آئے ایک سال مکمل


’پیلی جیکٹ‘ کے نام سے دنیا بھر میں جانی جانے والی تحریک جو کہ 17 نومبر 2018 کو شروع ہوئی تھی ، آج یعنی ہفتے کے روز اس کی پہلی سالگرہ منائی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیلی جیکٹ کے ایک سال مکمل ہونے پر حکومت نے ہفتے اور اتوار کے روز مظاہروں پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: صدر میکرون کی معاشی پالیسیاں، پیلی جیکٹ مہم جاری

رپورٹ کے مطابق صدرایمانیول میکرون کی اقتصادی معاشی پالیسیوں میں پٹرول کی مصنوعات ’ایندھن‘ کی قیمتوں میں تیزی اور نئے ٹیکس کے منصوبہ بندی کو متعارف کرانے پر برہمی کا اظہار کیا۔

282،000 مظاہرین نےمظاہروں میں بھر پور حصہ لیا جس کے نتیجہ میں حکومت کو سن 2019 میں کاربن ٹیکس میں ایک نیا اضافہ ترک کرنا پڑا۔ جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 6.5 سینٹ زیادہ اور پٹرول 2.9 سینٹ زیادہ ہوتا۔

یہ بھی پڑھیے: فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک کے احتجاجی مظاہرے

’پیلی جیکٹ‘ تحریک بھرپور مظاہروں کےلیے پرعزم ہے، ان کی جانب سے پیرس شانزلیزے سمیت فرانس بھر میں بھرپور مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ حکومت کی طرف سے مظاہروں پر عائد پابندی کے باعث تصادم کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین