• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر میکرون کی معاشی پالیسیاں، پیلی جیکٹ مہم جاری

فرانس کے صدر ایمانیول میکرون کی اقتصادی معاشی پالیسوں کے خلاف،پیلی جیکٹ، مہم 31ویں ہفتے بھی جاری ہے۔

مہم کے طویل ہونے کے باعث حکمت میں تبدیلی آگئی ہے اور اب  بڑے شہروں میں بھرپور مظاہرے جبکہ دیگر چھوٹے  شہروں میں جزوی مظاہرے ہوں گے۔

اس ہفتے تلوز شہر میں پر تشدد مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوا جس میں متعددافراد کو گرفتار کیا گیا۔

اس کے علاوہ امکلاک کو بھی نقصان پہنچا،ادھرمظاہرین نے  صدر ایمانیول میکرون  کے مستعفی ہونے تک مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا۔یاد رہے کہ فرانس میں جاری پیلی جیکٹ  مہم کے نتیجہ میں حکمران جماعت کو یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں شکست کا سامنا ہے۔

تازہ ترین