• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Iranian Ambassador Meets Chaudhary Nisar
اسلام آباد...ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے ملاقات کی ہے جس میں بلوچستان سے گرفتار را کے ایجنٹ کُل بھوشن یادیو اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا ایران کے سفیر مہدی ہنردوست سے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران صدیوں پرانے مذہبی، سماجی، ثقافتی اور سیاسی تعلقات کے حامل ہیں،اعلیٰ سطح کے دوروں کا دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے لیے بھرپور استعمال کرنا ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں بلوچستان سے گرفتار کیے گئے را کے ایجنٹ کُل بھوشن یادیواور ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کے تناظر میں پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی سفیر نے یقین دلایا کہ ایران، پاکستان کی سیکیورٹی اور ترقی کے لیے ہر قسم کا تعاون کرے گا، دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہونا چاہئے اور باہمی تعلقات کے استحکام میں حائل رکاوٹیں دور۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایرانی صدر کے کامیاب دورے کے باوجود پاکستانی میڈیا کے ایک حصے نے منفی انداز اپنایا، جو افسوسناک ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا آزاد ہے لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ کسی کو پاک ایران تعلقات پر اثر انداز ہونے کی اجازت ہے، پاکستانی معاشرے کےتمام طبقے دو طرفہ تعلقات کا استحکام چاہتے ہیں۔
تازہ ترین