• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر امتحانات، نقل مافیا سرگرم ،اسمارٹ فونز بھی معاون

Smart Phones Are Used In Intermediate Examinations
سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات جاری ہیں ،میٹرک کے پرچوں کی طرح انٹر میں بھی نقل مافیا سرگرم ہوگئی۔ کتابو ں اور بوٹیوں کے ساتھ ساتھ اب اسمارٹ فونز بھی نقل کے لئے معاون بن گئے ہیں ۔

امتحانات میں کھلے عام نقل سے پرچے حل کیے جا رہے ہیں ،زمانہ کیا بدلہ،نقل کرنے کے طریقے بھی تبدیل ہوگئے ،میر پور خاص میں بارہویں جماعت انگریزی کے پرچے کو اسمارٹ فونز کی مدد سے کھلے عام حل کیا جاتا رہا۔

گھوٹکی میں حل شدہ پیپر فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر150سے دو سو روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔

جیکب آباد میں بارہویں جماعت مطالعہ پاکستان کے پرچے کے دوران نقل کرانے والے 20 افراد گرفتار کرلیاگیا ہے ۔
تازہ ترین