• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامٹ قائدِ اعظم ٹرافی کا کل سے آغاز ہورہا ہے۔ 

پہلے میچ میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں خیبر پختونخوا کا ناردرن سے مقابلہ ہوگا۔

اسی طرح اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ ملتان اسٹیڈیم میں سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب مدمقابل ہوں گی۔

اسے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ کے لیے تمام وینیوز کا داخلہ فری ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق شائقین کرکٹ کو کوویڈ 19 کا حفاظتی سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔

کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ ایونٹ کی انعامی رقم 1 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے، فاتح کو 1 کروڑ روپے ملیں گے۔

پی سی بی کے مطابق پہلے راؤنڈ میں میچز لاہور فیصل آباد اور ملتان میں ہوں گے، جبکہ 24 نومبر سے ایونٹ کراچی منتقل ہو جائے گا۔

تازہ ترین