• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تم میرے لئے بہت سپیشل ہو، یمنیٰ زیدی کا سجل علی کو پیغام

کراچی (آئی این پی) ورسٹائل اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ اداکارہ سجل علی ان کے لئے بہت ہی اسپیشل ہیں۔اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں اداکارہ سجل علی سے بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ یمنی زیدی اپنی ساتھی اداکارہ سجل علی سے بات کر رہی ہیں۔ اسی دوران اداکارہ یمنی نے بتایا ہے کہ سجل علی بہت پیاری ہیں اور وہ ان سے بہت پیار بھی کرتی ہیں۔اس موقع پر یمنی زندی نے بتایا کہ ان کو ملنے والے ایوارڈز کی خوشی میں سجل علی ان کے لئے مٹھائی لے کر آئیں تھیں۔خیال رہے کہ اداکارہ کی یہ ویڈیو ان کے اپنے مداحوں کے ہمراہ کئے جانے والے لائیو سیشن کی ہے ۔

تازہ ترین