• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت محکمہ صحت پرائیویٹائز کرنے کی کوشش میں مصروف ہے ،ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ (آن لائن )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر ڈاکٹر احمد عباس بلوچ نے کہاہےکہ ڈی جی ہیلتھ میں ڈاکٹر کی بجائے کسی غیر ڈاکٹر کی تعیناتی کا قابل مذمت ہے،محکمہ صحت کی نجکاری کا جو مضموم ارادہ حکومت بنا چکی ہے وہ اس پر مکمل عمل پیرا ہے جس کی نشاندہی ہم روز اول سے کرچکے ہیں، حکومت وقت نے محکمہ صحت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کردیا ہے اپنے ان غلط فیصلوں سے وہ چیزیں مزید خرابی کی طرف جارہے ہیں اور ہم ان پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ حکومت کے اس طرح کے فیصلوں کیخلاف ہم ہر حد تک جائیں گے اور مزاحمت کرینگے،انہوں نے کہاکہ کہ چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر مخالف سوچ پر عمل پہرا ہے ، چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے ڈاکٹروں کے جائز پروموشن روک کے رکھنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ ڈاکٹر دشمن سوچ کے حامل انسان ہے، صبح شام غریب عوام کی خدمت میں لگانے والے ڈاکٹرز کے پروموشن روکنا انتہائی غیر تہذیب یافتہ عمل ہے جس کی ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ صوبے کے ٹریژری کیر ہسپتالوں کی تباہ حالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے جہاں نہ کسی مریض کو علاج کی بہتر سہولیات میسر ہیں اور نہ ہی ڈاکٹروں کیلئے پوسٹ گریجویشن کی ٹریننگ کیلئے ماحول سازگار ہے اب ایسے حالات میں ڈاکٹرو کیلئے باقی صوبوں کے ہسپتالوں سے پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ حاصل کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
تازہ ترین