• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلادالنبی ؐ پہلے سے مختلف انداز میں منائی جا ئے گی، ثاقب منان

پشاور (جنگ نیوز)عشرہ رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلے میں گورنمنٹ ماڈل ٹاؤن پبلک لائبریری میں سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد اور سیرت پر لکھی جانے والی کتابوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائیبریریز ثاقب منان نے کتابوں کی نمائش کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر عائشہ سعید ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب مہمان اعزاز تھیں۔نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائیبریریز ثاقب منان نے کہا کہ اس سال عید میلادالنبی ؐیہلے سے مختلف انداز میں منایا جا ئےگا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پورا ایک عشرہ رحمت العالمین منانے کے احکامات جاری کیے۔ باقی محکمہ جات کی طرح صوبہ پنجاب کی تمام پبلک لائبریریز نے بھرپور طریقے سے اپنا کردار ادا کیا۔اور تمام لائبریریوں میں کانفرنس،سیمنار،سیرت النبیؐ پر کتب کی نمائش اور بچوں کے لیے سیرت النبیؐ پر سپیشل تقریری مقابلے کروائےگئے۔ انہوں نے کہا کہ نبی ؐ کی سیرت سے ہمیں درس لینے کی ضرورت ہے اور اپنی عملی زندگی میں سیرت النبیؐ کو اپنا کر دنیاو آخرت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر عائشہ سعید ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو سیرت النبی ؐ سے روشناس کرائیں اور روزانہ ایک درس حدیث کا درس دیں۔ انہوں نے نمائش سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک کمیونٹی کے اندر کتاب کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور خاص کر سیرت النبی ؐ کی کتابیں پڑھ ہم اپنی دنیا وآخرت کو سنوار سکتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء اور بچوں میں کتابیں اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ انچارج ماڈل ٹاؤن پبلک لائبریری ملک عید محمد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں حافظ توفیق ڈائریکٹر پبلک لائبریریز، عبدالغفور چیف لائبریرین گورنمنٹ پبلک لائبریری پنجاب، شیخ عبد الرحیم چیف لائبریرین قائد اعظم لائبریری لاہور، شیر افضل ملک میڈیا منیجر پبلک لائبریریز پنجاب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تازہ ترین