• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا شرما نے بیٹی کے ساتھ کھیلتے ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کردی

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی ننھی سی بیٹی ’وامیکا‘ اور شوہر، بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا پر نئی تصویر شیئر کی ہے۔

انوشکا شرما نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ویرات کوہلی اور بیٹی وامیکا کی نئی تصویر شیئر کی جس میں کوہلی اپنی بیٹی کے ساتھ کھیلتے ہوئے خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

انوشکا شرما کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میرا مکمل دل اور دنیا ایک تصویر میں۔‘


واضح رہے کہ اس سے قبل انوشکا شرما نے اپنی اور بیٹی کی کھیلتے ہوئے تصویر شیئر کی تھی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’اُن کی بیٹی اُنہیں روزانہ مزید بہادر، حوصلہ مند اور مضبوط بنا رہی ہے۔‘


انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کو دعا دیتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ ’میری ننھی سی پری، میری دعا ہے کہ تم ہمیشہ طاقتور رہو۔‘

تازہ ترین