• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا نے طویل عرصے بعد بیٹی کی نئی تصویر شیئر کر دی

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی ننھی سی بیٹی وامیکا کے ہمراہ سوشل میڈیا پر نئی تصویر شیئر کی ہے۔

انوشکا شرما نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی بیٹی وامیکا کے ساتھ نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں اپنی بیٹی کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انوشکا شرما کا اس تصویر کے کیپشن میں لکھنا ہےکہ ’اُن کی بیٹی اُنہیں روزانہ مزید بہادر، حوصلہ مند اور مضبوط بنا رہی ہے۔‘


انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کو دعا دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’میری ننھی سی پری، میری دعا ہے کہ تم ہمیشہ طاقتور رہو۔‘

تازہ ترین