ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے پچھلے سروے میں رہ جانے والے علاقوں میں از سر نو سروے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس وقت حکومت کے پاس بنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پورے پاکستان بھر سے کل 52 لاکھ مستحقین بنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہیں جو کہ حکومت سے ہر سہ ماہی کے بعد مستحق خواتین کو حکومت کی جانب سے امداددی جاتی ہے۔حکومت نے بنیطر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کے حوالے سے مہمند ایجنسی، چارسدہ ،میرپور خاص،لکی مروت،چکوال ،لیہ ،فیصل آباد ،بہاولپورسمیت دیگر علاقوں میں غربت کا سروے کیا گیا ہے۔