• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا قومی ٹیم کے بائیو سیکور ببل میں پہنچ گئیں


قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستان ٹیم کے بائیو سیکور ببل میں پہنچ گئیں۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے ہمراہ دبئی میں قرنطینہ مکمل کیا جس کے بعد ثانیہ مرزا اور بیٹے نے بائیو سیکور ببل جوائن کرلیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پروٹوکولز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کے اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہے۔

محمد حفیظ، حسن علی، عماد وسیم، فخر زمان اور محمد رضوان کی فیملیز ان کے ساتھ ہیں جبکہ کوچ ثقلین مشتاق اور عثمان قادر کے اہل خانہ بھی بائیو سیکور ببل میں موجود ہیں۔

تازہ ترین