• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی موت پر رنجیدہ ہوگئیں۔

ثانیہ مرزا نے بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی موت پر شدید دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’مجھے ملکھا سنگھ سے ملنے کا اعزاز حاصل تھا اور اُنہوں نے مجھے کئی بار دُعائیں بھی دیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ملکھا سنگھ نہایت ہی نیک اور خوش اخلاق انسان تھے۔‘

ثانیہ مرزا نے مزید لکھا کہ ’یہ دُنیا لیجنڈ ملکھا سنگھ کو بہت یاد کرے گی۔‘ 

یاد رہے کہ کورونا کے مرض میں مبتلا ملکھا سنگھ 91 برس کی عمر میں جان کی بازی ہار گئے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکھا سنگھ 20 مئی سے کورونا کے مرض میں مبتلا تھے۔ انکی اہلیہ بھی کورونا کی وجہ سے رواں ماہ جان کی بازی ہار گئی تھیں۔

ملکھا سنگھ نے ایشین گیمز میں 4 گولڈ میڈلز جیتے تھے۔

تازہ ترین