• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت میچ، شاہین آفریدی سے مداح کی انوکھی فرمائش


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین آفریدی سے مداح نے انوکھی فرمائش کر دی ہے۔

رواں ہفتے کی اتوار، 24 اکتوبر کو کرکٹ دنیا کی دو بڑی حریف ٹیموں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا ہونے جا رہا ہے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

اس میچ کی جہاں پاکستان اور بھارت میں موجود کرکٹ کے شائقین میں کھلبلی مچی ہوئی ہے وہیں دنیا بھر کے کرکٹ کے متوالوں کو بھی اس کا بے صبری سے انتظار ہے۔

پاکستانی فاسٹ بالر شاہین آفریدی بھی پاکستان 11 میں شامل ہیں، پاک بھارت میچ سے متعلق ایک مداح کی شاہین آفریدی سے کی گئی فرمائش سامنے آئی ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین آفریدی اسٹڈیم میں داخل ہو رہے ہیں جبکہ اس دوران وہاں موجود ایک مداح نے پوچھا کہ ’شاہین بھائی پاک بھارت میچ کے ٹکٹ ہیں آپ کے پاس؟۔‘

اس فرمائش پر شاہین آفریدی اپنے حسِ مزاح کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جیب میں جھانکتے ہیں اور کہتے ہیں ’ٹکٹس نہیں ہیں۔‘

تازہ ترین