• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن کا اپنے نام سے متعلق بڑا انکشاف

بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے اپنے نام میں ’بچن‘ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

امیتابھ بچن کو ان کے مداح ’بِگ بی‘ کے نام سے ہی پکارتے ہیں۔ اب حال ہی میں ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 13 کی ایک قسط میں انہوں نے انکشاف کیا کہ  میرا پورا نام امیتابھ شریواستو ہے۔

بھارت کے لیجنڈ اداکار نے 1942 کا قصّہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ ایک سکھ خاندان سے تھی ، اور میرے والد اتر پردیش کے ایک کیستھا خاندان سے تھے، ان کے خاندانوں میں کچھ عرصہ مخالفت رہی لیکن وہ راضی ہو گئے اور تمام بندھن بحال ہو گئے۔

اداکار نے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب میرے والد مجھے اسکول میں داخل کرانے گئے تو انہوں نے میرے نام کے ساتھ شریواستو کہنے کے بجائے ’بچن‘ کہا۔

امیتابھ بچن کے مطابق آج انہیں اپنی کنیت ’بچن‘ ہونے پر فخر ہے کیونکہ یہ لفظ کسی ذات کی عکاسی نہیں کرتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید