بالی ووڈ کے نامور اداکار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ آج کل لوگ انہیں منہ بند رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
ٹوئٹر پر فعال امیتابھ بچن سے ایک مداح کی جانب سے پوچھا گیا کہ اگر دنیا میں سب لوگ ایک دوسرے پر اعتماد کرنا شروع کردیں تو ہمیں اپنے گھر کے دروازے بند نہیں کرنا پڑیں گے۔
مداح کے جواب میں امیتابھ بچن نے کہا کہ لوگ اب انہیں اپنا منہ بند رکھنے کی نصیحت کرتے ہیں۔
امیتابھ بچن نے ہندی میں ٹوئٹ لکھی کہ ’بھائی میں نے ایسے دن بھی دیکھے ہیں جب الہٰ آباد میں ہمیں اپنے گھر کا دروازہ بند نہیں کرنا پڑتا تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہمارے گھر کا مرکزی دروازہ بھی ہمیشہ کھلا رہتا تھا تاہم اب ایسا ممکن نہیں بلکہ لوگ تو اب مجھے اپنی زبان پر تالا لگانے کا مشورہ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اپنا منہ بند رکھیں۔‘