• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاکر بلیک میلنگ کیس: 6 ملزمان کا ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع


مینارِ پاکستان لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں دست درازی کا نشانہ بننے والی خاتون عائشہ اکرم کو بلیک میل کرنے والے 6 ملزمان نے ضمانت کے لیے سیشن عدالت سے رجوع کر لیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس سے 23 اکتوبر کو ریکارڈ طلب کر لیا۔

بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار ریمبو سمیت جن ملزمان نے ضمانتیں دائر کی ہیں، ان میں محسن علی، محمد بلال، ظفر علی، منصب علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

ملزمان کا مؤقف ہے کہ خاتون نے جھوٹے الزامات عائد کر کے مقدمے میں نامزد کروایا تھا، اب ان سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے لہٰذا ان کو مزید حراست میں رکھنے کی ضرورت نہیں۔

ملزمان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ٹرائل مکمل ہونے تک عدالت ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین