• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ اکرم آج دست درازی کے ملزمان کو جیل میں شناخت کرینگی


مینارِ پاکستان لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کے ملزمان کی کیمپ جیل میں آج شناخت پریڈ ہو گی جس کے لیے انتظامات مکمل کر لیئے گئے۔

پولیس کی جانب سے حراست میں لیئے گئے 141 افراد کی شناخت پریڈ آج ہو گی، عائشہ اکرم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بلایا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون عائشہ اکرم مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزمان کی شناخت کریں گی۔

مجسٹریٹ نے ملزمان کی شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق شناخت ہونے والے ملزمان کو علیحدہ سیل میں بند کیا جائے گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ شناخت کے بعد ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح ہے کہ مینارِ پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کا واقعہ 14 اگست کو پیش آیا تھا۔

واقعے کا مقدمہ 400 سے زائد افراد کے خلاف تھانہ لاری اڈا میں درج ہے۔

تازہ ترین