• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم توشہ خانہ سے متعلق تفصیلات کی منتظر ہے، قمر زمان کائرہ


پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کیا نیب چیئرمین کو لگانے کے لیے وزیراعظم نے سمری بنائی تھی؟ حکومت ہر ہفتے نیا مسئلہ لے کر آ جاتی ہے، قوم منتظر ہے خان صاحب توشہ خانہ سے متعلق تفصیلات دیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےقمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے تین سال عوام کو امیدیں دلائیں لیکن اب لوگوں کی ہمت اور سکت جواب دے گئی ہے، پہلے بھی حکمرانوں نے دین کے نام پر عوام کا غیض و غضب دبانے کی کوشش کی، جوں جوں وقت گزر رہا ہے عوام کی زندگی مشکل ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللٌٰہ کرے تمام پارٹیاں اور ادارے آئین پاکستان کے ایک پیج پر اکھٹے ہوجائیں، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ختم کرنے کا اپنایا گیا طریقہ غلط تھا جس پر پی پی نے اختلاف کیا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی وقت کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی کسی انگلی کے اٹھنے کا انتظار نہیں کرتی ہے۔

تازہ ترین