• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 870 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت دن رہا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 870 پوائنٹس بڑھا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 45 ہزار 499 ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 934 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 45 ہزار 564 رہی۔

حصص بازار میں آج 30 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری دن میں 92 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 858 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید