• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اسمبلی: تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کیلئے 25 اکتوبر کا دن مقرر


اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے لیے پیر 25 اکتوبر کا دن مقرر کردیا۔ 

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری 25 اکتوبر کو دن 11 بجے ہوگی۔

خیال رہے کہ آج وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد صوبائی اسمبلی میں پیش کی گئی جس کی 33 ارکان نے حمایت کردی۔

تحریک عدم اعتماد رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھتیران نے پیش کی تھی جس میں جام کمال کو وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سردار عبدالرحمان کھتیران نے کہا تھا کہ جام کمال کی جگہ اکثریت کے حمایت یافتہ دوسرے رکن اسمبلی کو وزیراعلیٰ مقرر کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید