• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹو نے سالانہ ڈیٹرنس ایکسرسائزکا آغاز کر دیا

برسلز( نمائندہ جنگ) نیٹو نے اپنی ʼسالانہ ڈیٹرنس ایکسرسائز ʼ کا آغاز کر دیا ہے۔ جنوبی یورپ میں منعقد ہونے والی اسٹیڈ فاسٹ نون نامی ان مشقوں میں نیٹو ممالک کے 14 طیارے اور فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ نیٹو ترجمان کے مطابق اس ایکسرسائز میں نیٹو اتحاد کے درجنوں طیارے اپنے اتحادیوں کے دفاع کی مشق کر رہے ہیں۔یہ ایکسرسائز ایک معمول کی بار بار چلنے والی تربیتی سرگرمی ہے جس کا دنیا کے کسی بھی موجودہ واقعے سے تعلق نہیں۔ نیٹو کے مطابق ہر سال ایک نیا ممبر ملک اس کی میزبانی کرتا ہے ۔ اس مشق میں دوہری صلاحیت رکھنے والے لڑاکا طیاروں کے ساتھ ساتھ روایتی جیٹ ، نگرانی اور ایندھن بھرنے والے طیارے شامل ہیں۔ نیٹو کے مطابق اس مشق میں حقیقی اسلحہ استعمال نہیں ہوتا۔ یہ مشق اس بات کو یقینی بنانے میں مدد دیتی ہے کہ نیٹو کا نیو کلئیر حملہ روکنے والا نظام مؤثرور محفوظ ہے۔
تازہ ترین