• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاجروں کے پاس پی ایس پی کے علاوہ دوسرا آپشن نہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مہاجروں نے حقوق کی جدوجہد میں تمام تجربات کرکہ دیکھ لئے، مہاجروں کے پاس اب پاک سر زمین پارٹی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کورنگی سے تعلق رکھنے والے مہاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مصطفٰی کمال نے کہا کہ مہاجر نوجوانوں کو اپنے دشمن اور مسیحا میں فرق جاننا ہوگا، ڈیموگرافی کے لحاظ سے مہاجر شہری سندھ کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں لہٰذا مہاجروں کو بڑے اسٹیک ہولڈر ہونے کے ناطے تمام قومیتوں کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا جس کا سب سے زیادہ فائدہ خود مہاجروں کو ہوگا۔

تازہ ترین