کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سندھ بھر میں اساتذہ کے تبادلے و تقرریوں پر پابندی عائدکردی ہے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے پابندی پرائمری اسکول ٹیچر اور جونئیر اسکول ٹیچرز پر عائد کی گئی ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق لگتا ہے فزکس کے قوانین کی کہیں غلط تشریح تو نہیں کردی گئی۔
ایرانی مشن کے مطابق آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس کی جنرل کمیٹی کا رکن ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا جس میں ایجنسی کے اراکین نے ایران کی حمایت میں ووٹ دیا۔
مشہور امریکی ریپر میکل مور کو کانسرٹ کے دوران فلسطین کی آزادی کے نعرے لگانے پر برطانوی گلوگار ایڈ شیرن کے امریکی ٹوئر سے نکال دیا گیا۔
پاکستان سے چرا کر امریکا اسمگل کی گئی 36 نوادارت حکومت پاکستان کو واپس دیدی گئیں، یہ نوادرات اب پاکستان لائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ قطر نہیں چاہتا کہ باب المندب بند کرکے دنیا کی پریشانیوں میں اضافہ کیا جائے۔
پرتگال کے ایف سی پورٹو کا سیالکوٹ فٹبال اکیڈمی کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ، پاکستان میں ایف سی پورٹو کی پہلی ڈریگن فورس اکیڈمی قائم کی جائے گی۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر میں خاتون اور تین بچوں کے قتل کا معمہ حل نہیں ہوسکا، مرنے والی خاتون کا موبائل فون تاحال نہیں مل سکا، واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات جاری ہے۔
پولیس کے مطابق تینوں عورتیں نومولود بچے کو نرسری سے باہر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیخلاف حکومت کےاقدامات بوکھلاہٹ کی طرف اشارہ ہیں۔
بالی ووڈ سے شادی کے بعد ہالی ووڈ جانیوالی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی عالمی شہرت یافتہ شخصیت بننے تک کا سفر کئی یادگار لمحات سے بھرپور رہا ہے۔ ایسے ہی ایک واقعے کو یاد کرتے ہوئے موسیقار سلیم مرچنٹ نے بتایا کہ ایک موقع پر پریانکا چوپڑا کی آمد نے غیر ارادی طور پر لیجنڈری گلوکار سکھویندر سنگھ سے تقریب کی تمام تر توجہ ہٹا دی، جس پر وہ اتنے دل برداشتہ ہوئے کہ تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کے سرکاری جہاز کے استعمال کو خواہ مخواہ ایشو بنایا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اربوں روپے کے اضافی بوجھ اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی نوید سنادی۔
لاکھوں افراد رات کے وقت اچانک پٹھوں میں کھنچاؤ کی وجہ سے یا پھر عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں اور جوڑوں میں ہونے والے درد سے واقف ہوتے ہیں۔ لیکن بہت کم لوگ آرام کی حالت میں ہونے والے اس درد (ریسٹ پین) سے واقف ہیں۔ اگرچہ یہ نام بظاہر معمولی لگتا ہے، لیکن یہ ایک سنگین صحت کے مسئلے کی علامت ہو سکتا ہے۔
حکومت پالیسیاں بناتی ہے پیٹرول پمپ اونرز کو معلوم ہی نہیں ہوتا۔ حکومت نے 100 روپے کی سبسڈی دی ہے اس کے بارے بھی ہمیں معلوم نہیں: چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے انڈونیشین نیوی کے چیف ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ 24 گھنٹوں کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔