• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس میں 140فیصلے، 16مجرموں کو قید، جرمانے کی سزائیں

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے بیس اکتوبر کو مجموعی طور پر 140مقدمات کا فیصلہ کیا اور زیرسماعت کیسز میں 116گواہوں کی شہادتیں قلمبند کیں، مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ماڈل کورٹس نے منشیات کے 9، خیبرپختونخوا میں منشیات کے گیارہ اور سندھ میں منشیات کے پندرہ مقدمات کا فیصلہ ہوا، 16مجرموں کو 25سال دو ماہ 16 دن قید اور 1237000روپے جرمانے کی سزا ملی۔ دوسری طرف ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 73 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 32 مقدمات کے فیصلے کئے، تمام عدالتوں نے پچاس گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے 9 مجرموں کو پانچ سال قید اور 7300 روپےجرمانے کی سزا سنائی۔
تازہ ترین