• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم سری لنکا کے دورے پر روانہ

پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم سری لنکا کےدورے پر روانہ ہوگئی، سعود شکیل ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

پاکستان شاہینز سری لنکا میں دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلیں گے، دونوں چار روزہ میچ کینڈی میں جبکہ ون ڈے سیریز کولمبو میں ہوگی۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان شاہینز کا پہلا 4 روزہ میچ 28 اکتوبر اور دوسرا 4 نومبر کو ہوگا۔

ٹور کا پہلا ون ڈے میچ 10 نومبر کو جبکہ دوسرا 12 اور تیسرا 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان شاہینز کے فاسٹ بولر عاکف جاوید کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار مثبت آنے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق روانگی سے قبل ٹیسٹ مثبت آنے پر عاکف جاوید کا نام ٹیم سے واپس لے لیا ہے۔ 

تازہ ترین