• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی سے سہراب گوٹھ تک کراچی کے ہر علاقے پر خصوصی توجہ دی جائے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر قائد میں جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیل سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی شہر کی ترقی میں تسلسل کے حوالے سے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا۔

انھوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہدایت کی کہ کیماڑی سے سہراب گوٹھ تک کراچی کے ہر علاقے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات دیں اور کہا کہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے انتہائی قلیل مدت میں دیرپا مسائل کا فوری حل ایک اچھی ابتدا ہے۔

تازہ ترین