• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرون ملک پاکستانیوں کو فائدہ ہوا، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی(خبرایجنسی)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے اور روپے کی قدر کم ہونے سے اگر کچھ پاکستانیوں کو نقصان ہورہا ہے تو سمندر پار پاکستانیوں کے اہل خانہ کو فائدہ بھی ہورہا ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ ایسی ڈیل نہیں کی جائے گی جس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچے۔

تفصیلات کےمطابق ایک طرف وزیراعظم عمران خان ڈالر مہنگا ہونے کے نقصانات بتاتے ہیں کہ اگر ڈالر ایک روپے بھی مہنگا ہوجائے تو پاکستان پر قرضوں میں کئی ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوجاتا ہے اور اشیاء مہنگی ہوجاتی ہیں تو دوسری طرف ڈالر کو کنٹرول کرنےمیں ناکام گورنر اسٹیٹ بینک برطانیہ میں ڈالر مہنگا ہونے کے فوائد گنواتے پھر رہے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے برطانیہ کے شہرمانچسٹرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کچھ لوگوں کو فائدہ اور کچھ کو نقصان ہوتا ہے۔

تازہ ترین