• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا فیس بک کے مقابلے میں نیا سوشل نیٹ ورک لانچ کرنے کا اعلان

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے مقابلے میں نیا سوشل نیٹ ورک لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ’TRUTH Social’ کے نام سے سوشل نیٹ ورک لانچ کروانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا بیٹا ورژن اگلے ماہ لانچ کروایا جائے گا جس میں مخصوص افراد کو دعوت دی جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فام ان بڑی ٹیکنالوجی فرمز کے خلاف آواز بلند کرنے کا مؤثر ذریعہ ہو گا جو امریکا میں مخالفین کی آواز کو خاموش کرواتے ہیں۔اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ویڈیو آن ڈیمانڈ سروس متعارف کروانے کا ارادہ بھی ہے۔

تازہ ترین