ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مارچ میں شرکت کے لیے لورالائی سے روانہ ہونے والے جماعت اسلامییوتھ کے سائیکل سوار گزشتہ روز ملتان پہنچ گئے ،صدر جے آئی یوتھ ملتان فیضان جہانگیر نے ان کا استقبا ل کیا ، اس موقع پر فیضان جہانگیر نے کہا کہ مہنگائی ، بے روزگاری نے ہر انسان کو پریشان کر رکھا ہے۔31 اکتوبر کو اسلام آباد میں عظیم الشان مارچ ہوگا۔جس میں ملک بھر سے لوگ شریک ہوں گے۔