• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ لیو کا ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش

پوپ لیو چہاردہم(فائل فوٹو)۔
پوپ لیو چہاردہم(فائل فوٹو)۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا کہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ہے۔ 

ویٹی کن سے جاری اپنے بیان میں پوپ لیو چہاردہم نے کہا کہ فریقین اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہوئے تشدد کے سلسلے کو روکیں، اس سے پہلے کہ یہ ناقابل تلافی بن جائے تشدد کا بڑھتا ہوا چکر روکا جائے۔ 

انھوں نے کہا امن و استحکام دھمکیوں یا ہتھیاروں سےقائم نہیں ہوتا، امن معقول، حقیقی اور ذمہ دارانہ بات چیت کے ذریعے قائم ہوتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید