• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان مختار کا اپنی مہندی پر ڈانس، ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکار عثمان مختار کی اپنی مہندی میں دوستوں کے ساتھ ڈانس کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عثمان مختار نے عثمان خالد بٹ اور معراج حق کے ہمراہ بھارتی گانوں پر ڈانس کیا اور اپنی پرفارمنس سے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔



 گزشتہ روز عثمان مختار کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں دلہن ، دولہے سمیت مہمانوں نے بہترین ڈانس پرفارمنس پیش کی۔

عثمان مختار نے اس سال کے آغاز میں زنیرہ کے ساتھ اپنے نکاح کا اعلان کیا تھا ، یہ جوڑا اب خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں اپنی شادی کی تقریبات میں انجوائے کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

تازہ ترین