پاکستان ٹیلیویژن انڈسٹری کے اداکار عثمان مختار نے ساتھی اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی پر مزاحیہ تبصرے کرتے ہوے شادی کی خواہش کا اظہار کیا اور اپنے اوپر بننے والی میمز کا جواب بھی دے دیا۔
ہوا کچھ یوں کہ سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین مزاحیہ انداز میں عثمان مختار کو مورد الزام ٹھہرا رہے تھے کہ اُن کی وجہ سے سارہ نے شادی کی۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ وہی عثمان مختار ہیں جنہوں نے ڈرامہ سیریل 'انا' میں اداکارہ نیمل خاور کے مدمقابل کام کیا تھا، ڈرامہ آن ایئر ہی تھا کہ نیمل کی حمزہ علی عباسی سے شادی ہوگئی تھی۔
بعد میں عثمان اور سارہ نے نجی ٹی وی کے ڈرامے ’ثبات‘ سائن کیا اور اب سارہ خان بھی شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کے معاملے میں اداکار عثمان مختار کو بھی لے آئے تھے اور مزاحیہ تصاویر، میمز اور تبصرے شیئر کیے جارہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عثمان مختار کو رشتے کرانے والی خالہ اور تیز ترین میرج بیورو جیسے القابات سے نوازا جارہا تھا۔
ایسے میں عثمان مختار نے بھی سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ پیغام شیئر کر کے اُن تمام میمز کا جواب دے دیا۔
عثمان مختار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ ’اگلے ڈرامے میں سولو آؤں گا تاکہ میرے بھی ہاتھ رنگے جائیں۔‘