• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ نہیں ہوسکتا کہ ہر وقت بھارت ہی بڑے ایونٹس جیتے، سارو گنگولی


بھارت کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور سابق کپتان سارو گنگولی نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہر وقت بھارت ہی بڑے ایونٹس جیتے۔

بھارتی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سارو گنگولی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بہت مرتبہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے ایونٹس میں اکثر دونوں ٹیموں کے میچز سے ٹورنامنٹ شروع ہوتا، ان کے میچز میں ٹکٹوں کی ڈیمانڈ بہت ہوتی ہے۔

سابق بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ مجھے کبھی بھارت اور پاکستان کے میچ کا پریشر محسوس نہیں ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کرکٹ اچھی اس وقت ہی ہوگی جب تمام بورڈز مالی طور پر اچھے ہوں گے۔

سارو گنگولی نے یہ بھی کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہر وقت بھارت ہی بڑے ایونٹس جیتے، ورلڈکپ میں پاکستان سے بھارت کا ریکارڈ اچھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان حاوی ہوتا تھا، لیکن اب بھارتی ٹیم حاوی رہتی ہے۔

تازہ ترین