• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: کالعدم تنظیم کی ریلی کی گاڑیوں کی ٹکر سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے


لاہور میں کالعدم تنظیم کی ریلی کی گاڑیوں کی ٹکر سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

ترجمان پولیس رانا عارف کے مطابق لاہور کے علاقے ضلع کچہری کے پاس کالعدم تنظیم کی ریلی میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق جاں بحق پولیس اہلکاروں میں ایوب اور خالد شامل ہیں جو ریلی میں موجود گاڑیوں کی ٹکر سے جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق شہید اہلکار تھانہ گوالمنڈی میں تعینات تھے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مظاہرین کے تشدد اور گاڑیوں کی ٹکر سے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعلی عثمان بزدار کا نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔


قومی خبریں سے مزید