وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق اسمبلی ایجنڈا سامنے آگیا۔
بلوچستان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کی کارروائی کا ایجنڈا جاری کردیا ہے۔
صوبائی اسمبلی سے جاری اعلامیے کے مطابق جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر رائے شماری 25 اکتوبر دن 11 بجے ہوگی۔
اعلامیے میں سیکریٹری اسمبلی نے قرارداد پر رائے شماری کا طریقہ کار بھی جاری کیا ہے۔
طریقہ کار کے مطابق ووٹنگ کے بعد سیکریٹری اسمبلی ووٹوں کی گنتی کریں گے جبکہ اسپیکر اسمبلی قرارداد پر نتیجے کا اعلان کریں گے۔