• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا حکومتی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار


حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے حکومتی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے معاملے پر حکومت کی سنجیدگی نظر نہیں آئی، ہماری جماعت پریشان ہے، کچھ روز میں اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے معاملے پر بھی پریشان ہوں، پیج ایک ہے یا نہیں مگر ہم آہنگی میں تو ضرور فرق آیا ہوگا۔

مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ حکومتی کارکردگی سے وہ بھی مطمئن نہیں، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ ڈالر کی قیمت بڑھاتے چلے جائیں، مگر ق لیگ جس سے اتحاد کرتی ہے اسے راستے میں نہیں چھوڑتی، آئی ایس آئی والے معاملے پر بلاوجہ چپقلش پیدا کی گئی۔

تازہ ترین