• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرمبادلہ کے ذخائر، 1 ارب 64 کروڑ ڈالر کم ہوگئے

 ‎کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 15 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1 ارب 64 کروڑ ڈالر کم ہوگئے ہیں اور اس کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 15اکتوبر تک 24ارب32کروڑ ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک کے ذخائر 1.64 ارب ڈالر کم ہوکر 17ارب 49کروڑ ڈالر رہے تاہم کمرشل بینکوں کے ذخائر 42لاکھ ڈالر اضافے سے 6.83ارب ڈالر رہے۔ ہفتے کے دوران 1 ارب ڈالر کی سکوک ادائیگی کی گئی ہے۔

بزنس سے مزید